وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں، چیف سیکریٹریز کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ یہ تین روزہ کانفرنس کل شروع ہوئی تھی۔ کانفرنس میں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں ترقی کا ایک مشترکہ ایجنڈہ اور خاکہ تیار کرنے اور اِس پر عمل درآمد کیے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے، جس میں تیز تر ترقی اور فروغ کے لیے امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت اور بہتر تال میل کو یقینی بنانا ہے۔ اِس طرح کی پہلی کانفرنس دھرمشالہ میں جون 2022 میں منعقد ہوئی تھی، جس کے بعد دوسری کانفرنس جنوری 2023 میں اور تیسری کانفرنس نئی دلّی میں پچھلے سال دسمبر میں منعقد ہوئی تھی۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور سینئر افسران نیز متعلقہ ماہرین، اِس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں کے درمیان مزید اشتراک کو فروغ دینے کے، وزیر اعظم مودی کے ویژن پر مبنی، چیف سیکریٹریز کی کانفرنس ایک بنیادی قدم ہے۔ اِس چوتھی قومی کانفرنس میں ”کاروبار، روزگار اور ہُنرمندی کو فروغ دینے نیز آبادی کے تناسب میں بہتری لانے“ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بہترین طور طریقوں اور حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔×