ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 16, 2024 10:48 AM | PREZ SRI LANKA INDIA

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، اور دورے پر آئے ہوئے   سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّا نائکے آج نئی دلّی میں دوطرفہ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، اور دورے پر آئے ہوئے   سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّا نائکے آج نئی دلّی میں دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ وہ باہمی مفاد کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔ جناب دِسّا نائکے، بھارت کے تین روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچنے تھے۔ اُن کا استقبال اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کیا تھا۔

سری لنکا کے صدر، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور   نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ سے ملاقات کریں گے۔   وہ بہار میں بودھ گیا بھی جائیں گے۔

V/C – Dipendra Kumar

جناب دِسّا نائکے نے جب سے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے یہ بھارت کا اُن کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ امید ہے کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر جہتی اور باہمی   فائدے مند تعاون کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ جناب     دِسّا نائکے، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی رابطوں کو فروغ دینے کے مقصد سے، دلّی میں ایک تجارتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کاروبار 2023-24 میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا بحیرہئ ہند خطّے میں بھارت کا قریب ترین پڑوسی ملک ہے اور وہ وزیر اعظم کے ”ساگر“ ویژن اور بھارت کی ”پڑوس مقدم“ پالیسی میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

دِپیندر کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں …………اسعداللہ

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں