وزیر اعظم نریندر مودی آج رات واشنگٹن ڈی سی میں محدود اور وفد کی سطح، دونوں طرح سے، امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے۔ امریکہ این ایس اے Michael Waltz، ٹیسلا اور SpaceX کے مالک ایلن مسک اور بھارتی امریکی کاروباری وویک راما سوامی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جناب مودی، امریکی صدر کے دوسری مدت کیلئے کام کاج سنبھالنے کے بعد امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے چند عالمی لیڈروں میں سے ایک ہیں۔
امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات، حالیہ برسوں میں بھارت کے سب سے زیادہ مستحکم بین الاقوامی شراکت داریوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم کا دورہ گذشتہ سال نومبر میں صدر ٹرمپ کے انتخابات کے بعد نئے انتظامیہ کے ساتھ بھارت کی جامع مصروفیت کے عین مطابق ہے۔ صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران وزیر اعظم نے 2017 اور 2019 میں دو موقعوں پر امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ اس مرتبہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد وزیراعظم انھیں فون کرنے والے اور مبارکباد دینے والے پہلے عالمی لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ یہ دورہ مستحکم بھارت-امریکہ عالمی جامع مکمل شراکت داری کو مستحکم کرنے اور تمام شعبوں میں باہمی طور پر مستفید اور بھروسے مند تعلقات کیلئے ایک بامقصد ایجنڈے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دو روزہ دورے پر آج صبح سویرے واشنگٹن ڈی سی پہنچے ہیں۔
Site Admin | February 13, 2025 9:46 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں باہمی مذاکرات کریں گے
