وزیر اعظم نریندر مودی، آج وسطی کشمیر کے گاندر بَل ضلعے میں، سون مرگ ٹنل کا افتتاح کریں گے اور اِسے ملک کے نام وقف کریں گے۔ اِس ٹنل سے گاندر بَل ضلعے میں گگن گیر اور سون مرگ کے درمیان سفر کے وقت میں 20 سے 25 منٹ کی کمی آ جائے گی۔ اِس ٹنل کے شروع ہو جانے سے، سون مرگ میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، جبکہ سون مرگ اور گگن گیر کے درمیان سبھی موسموں میں کنیکٹی وِٹی فراہم ہوگی، جس کے سبب، زیر تعمیر زوجیلا ٹنل کی جانب سڑکوں پر جایا جا سکے گا۔ ٹنل پروجیکٹ کا کام مئی 2015 میں شروع ہوا تھا جو پچھلے سال مکمل ہو گیا تھا۔
Site Admin | January 13, 2025 10:09 AM | PM Sonamarg Tunnel