ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 10:12 AM | PM BHARAT TAX

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Bharat Tex 2025 میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Bharat Tex 2025 میں شرکت کریں گے۔ وہ اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ Bharat Tex 2025، ایک عظیم الشان عالمی پروگرام ہے، جو 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔ اِس پروگرام میں خام مال سے لے کر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائل کی مکمل ویلیو چین کو ایک ہی مرکز پر دستیاب کرایا جائے گا۔ x

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C SUPERNA

بھارت ٹیکس پلیٹ فارم صنعت کی سب سے بڑی اور سب سے جامع تقریب ہے، جو میگا Expo پر مشتمل ہے، جو دو مقامات پر جاری ہے اور جس میں تمام ٹیکسٹائلز کے نظام کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک عالمی پیمانے کی کانفرنس بھی ہوگی، جس میں کانفرنس کے 70 اجلاس اور گول میز کانفرنس، کے علاوہ پینل مباحثے ہوں گے۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں خصوصی اختراع اور اسٹارٹ اپس پویلین کو بھی خاص طور سے نمایاں کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس تقریب میں 120 سے زیادہ ملکوں کے پالیسی سازوں اور عالمی CEOs، کے علاوہ 500 سے زیادہ نمائش کار اور چھ ہزار بین الاقوامی خریدار شرکت کریں گے۔

اِس کے علاوہ ٹیکسٹائلز کے 25 سے زیادہ سرکردہ عالمی ادارے، بین الاقوامی ٹیکسٹائلز مینو فیکچررس فیڈریشن، انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے علاوہ دیگر اہم لوگ بھی شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں