وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے امریلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گیج کی تبدیلی کےBhuj-Naliya ریل لائن کو ملک کے نام وقف کریں گے۔
101 اعشاریہ چار کلومیٹر کا یہ ریل لائن پروجیکٹ تقریباً ایک ہزار ایک سو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے مغربی ریلوے کے تعلقات عامہ کے ایک چیف افسر Vineet Abhishek نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کفایتی ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا اور اِس سے گجرات کے کَچھ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس بڑے پروجیکٹ میں 24 بڑے پُل، 254 چھوٹے پُل، تین روڈ اوور برِج اور 30 روڈ انڈر بِرج شامل ہیں۔
یہ پروجیکٹ گجرات کے کَچھ ضلعے کی سماجی اقتصادی ترقی کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ Bhuj-Naliya ریل لائن پروجیکٹ باقی ماندہ ریل نیٹ ورک کے ساتھ بلا رکاوٹ براڈ گیج ریل کنکٹوٹی فراہم کرے گا۔
اِس سے Rann of Kutchh میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوگا۔ اِس سے خطے میں واقع سمینٹ کی صنعتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ اِس کے علاوہ پروجیکٹ سے کَچھ ضلعے میں بندرگاہوں کے ذریعے درآمدات اور برآمدات کو جہت حاصل ہوگی۔