پیرس مصنوعی ذہانت AI حکمرانی کیلئے عالمی مرکز بننے جا رہا ہے کیونکہ دنیا کے رہنما، صنعتی سربراہان اور محققین 10 سے 11 فروری کو AI سے متعلق ایکشن سمٹ 2025 کیلئے شرکت کی غرض سے جمع ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل پیرس کیلئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ فرانس کے صدر ایمنول میخواں کے ساتھ سربراہ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی AI پالیسیوں کو ایک نئی شکل دینا ہے اور اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اختراع کو یقینی بنانا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم عالمی کانفرنس کیلئے پیرس کے Grand Palais میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 100 سے زیادہ ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ محققین، کاروباری رہنما اور سول سوسائٹی کے ارکان، حکمرانی، معیشت اور بنیادی حقوق پر AI کے اثرات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ برطانیہ اور جنوبی کوریا میں سابقہ AI سربراہ کانفرنسوں پر توجہ دیتے ہوئے اِس کانفرنس کا مقصد عالمی AI معیارات کو قائم کرنا ہے اور ذمہ دار AI کو فروغ دینا ہے۔ دنیا بھر میں بدلتی ہوئی AI صنعتوں کے ساتھ رہنما اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ متوازن اختراع پر توجہ دیں گے۔ مشترکہ صدارت کی حیثیت سے بھارت، اخلاقی AI کے فروغ، رسائی اور اختراع پر زور دیتے ہوئے ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ سربراہ کانفرنس زیادہ جوابدہ اور سب کی شمولیت والے AI مستقبل کیلئے سنگ بنیاد رکھے گا۔
وزیر اعظم marsille میں بھارت کا نیا قونصل جنرل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اہم باہمی سطح کی بات چیت کریں گے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے فرانس میں بھارت کے سفیر سنجیو کمار سِنگلا نے بتایا کہ بھارت کی اہم توجہ اس بات پر ہوگی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ AI ایکشن سمٹ پر مخصوص لوگوں یا کچھ کمپنیوں کا غلبہ نہ رہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ AI کو عالمی جنوب کی تشویشات سے نمٹتے ہوئے سب کی شمولیت والا، کھلا اور محفوظ اور قابل بھروسہ ہونا چاہیے اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کے درمیان ایک ڈیجیٹل تقسیم کو روکنا چاہیے۔
بھارتی سفیر سنجیو کمار سِنگلا نے اِس بات کو مزید اجاگر کیا کہ 12 فروری کو Marseille میں بھارت کا نیا قونصل جنرل کا افتتاح، بھارت- مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی کوریڈور کے فریم ورک کے اندر ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا قونصل جنرل Marsille میں غیر مقیم بھارتیوں کیلئے قونصل سے متعلق خدمات میں اضافہ کرے گا اور خطے میں بھارت کی کلیدی موجودگی کو مستحکم کرے گا۔
فرانس میں اپنی مصروفیات کے بعد وزیر اعظم مودی دو روزہ ورکنگ دورے کیلئے 12 فروری کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور اِس دورے کے دوران وہ تجارت، کلیدی تعاون اور ٹیکنالوجی سے متعلق شراکت دار پر توجہ دیں گے۔
Site Admin | February 9, 2025 9:41 PM
وزیر اعظم مودی کَل پیرس کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ منگل کو فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے
