دنیا کے مختلف رہنماؤں اور عالمی تنظیموں نے سووچھ بھارت مشن کے کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغامات میں انہوں نے، اِس بات پر زور دیا کہ کس طرح اس مہم نے بہتر صفائی ستھرائی مہم کے ذریعے بھارت کو پوری طرح تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور اس سے ملک میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus نے اِس اقدام کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں کی گئی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
عالمی بینک کے صدر Ajay Banga نے کہا کہ اس مشن نے بہتر صفائی ستھرائی کی مہم سے بھارت میں خاطرخواہ تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
ایشائی ترقیاتی بینک کے صدر Masatsugu Asakawa نے کہا کہ بینک کو شروع سے ہی اِس مثالی پہل پر ملک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر ہے۔
ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین رتن ٹاٹا اور مائکرو سافٹ کے بانی Bill Gates نے بھی جناب مودی کو مبارکباد دی ہے۔x