وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مستقل کے سربراہ اجلاس کے موقعے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جناب مودی نے نیویارک میں آرمینیا کے وزیر اعظم Nikol Pashinyan اور Holy See Cardinal کے وزیر خارجہ Pietro Parolin سے بھی ملاقات کی۔ جناب مودی نے ویتنام کے صدر To Lam کے ساتھ بھی دوطرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر غور کرنے کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی اور ثقافتی روابط کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اِس ماہ کے شروع میں Typhoon Yagi کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے پیشِ نظر ویتنام کے ساتھ اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ویتنام کے صدر نے آپریشن سدبھاؤ کے تحت بھارت کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے راحت کی بروقت فراہمی کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔×