وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی نے 83 ہزار کرور روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں میں اُناسی ہزار کرور روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے Dharti Aaba Jajatiya Gram Utkarsh Abhiyan کا آغاز اور پردھان منتری جن جاتی آدیواسی مہا ابھیان کے تحت مختلف پروجیکٹ شامل ہے۔
وزیر اعظم نے چالیس Eklavya اسکولوں کا افتتاح کیا اور پچیس Eklavya اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی برادریوں کو با اختیار بنانے اور ریاست بھر میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی کوششوں کو ان کثیر رخی پروجیکٹوں سے نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوگا۔
جناب مودی نے کہا کہ ملک کے قبائلی لوگوں کی ترقی اور بااختیار بنائے بغیر بھارت کا ترقی یافتہ بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ جناب مودی نے کہا کہ قبائلیوں کی فلاح بہبود، حکومت کا اعلیٰ سطحی ایجنڈا ہے۔