ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 14, 2024 9:43 PM

printer

وزیر اعظم اور سینئر BJP لیڈر نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ مہاراشٹر کی ترقی NDA اور مہایوتی سرکاروں کی ترجیح ہے

مہاراشٹر میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں کیونکہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ تمام اہم سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مراٹھواڑہ کے چھترپتی سامبھا جی نگر ضلعے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ مہاراشٹر کو وکست بھارت کی طرف ملک کی راہ میں آگے آگے رہنما چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اِس وژن کے حصے کے طور پر ریاست میں فی الحال کئی جدید بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔
پنویل میں ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی مرکز میں NDA سرکار اور ریاست میں مہایوتی سرکار کی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ڈبل انجن کی سرکار مہاراشٹر کے درخشاں مستقبل کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہایوتی سرکار کی پالیسیوں نے کمزور اور محروم لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔دوسری طرف کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے قبائلی برادری کو نظرانداز کرنے پر NDA سرکار کی نکتہ چینی کی۔ ناندیڑ اور Nandurbar اضلاع میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ BJP زمین، پانی اور جنگل کے حق سے قبائلی برادری کو محروم کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس آئین اور ریزرویشن کے حقوق کے تحفظ کے تئیں عہد بند ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے Igatpuri میں ایک ریلی سے خطاب کیا جبکہ شیوسینا UBT کے سربراہ نے Ahilya نگر ضلعے کے Shrigonda میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ رتناگیری ضلعے کے Dapoli میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا UBT کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ مہاوِکاس اَگھاڑی، نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ دے گی۔ کسانوں کے قرضے معاف کرے گی اور خواتین کو تین ہزار روپئے ماہانہ بھتہ دے گی۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ NDA اور آئی این ڈی آئی اے بلاک، دونوں کے رہنما اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔گریڈیہہ، بوکارو اور Gandey میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ہیمنت سورین سرکار پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔
جناب شاہ نے عوام سے وعدہ کیا کہ اگر BJP اقتدار میں آئے گی تو دراندازوں کو باہر نکالنے کیلئے قانون بنائے گی۔سینئر BJP لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھنباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔دوسری طرف سینئر JMM لیڈر اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دُمکا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جھارکھنڈ کی پسماندگی کیلئے BJP کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
جام تارا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر RJD لیڈر تیجسوی پرتاپ یادو نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو معاملے پر مبنی اور مثبت سیاست اختیار کرنی چاہئے۔ کانگریس، AJSU اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی ریاست کے مختلف حصوں میں ریلیاں اور روڈ شو کئے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 20 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں