ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 5:04 PM

printer

وزیر اعظم اور بی جے پی کے اعلیٰ رہنما نریندر مودی نے ڈودہ میں چناؤ جلسے سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ترقی کی ایک نئی کہانی لکھ رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ اِس مرحلے میں اِس مہینے کی 18 تاریخ کو 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کے چوٹی کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعظم اور BJP کے اعلیٰ رہنما نریندر مودی نے آج ڈوڈہ میں ایک چناؤ جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے حزبِ اختلاف پر اقرباء پروری کا الزام لگایا اور کہا کہ مرکز کے زیرِ انتظام اِس علاقے میں ترقی کی ایک نئی کہانی لکھی جارہی ہے۔

کانگریس اور نیشنل کانفرنس بھی اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کی حمایت کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔

اِسی دوران ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی چناؤ کیلئے انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ وہاں اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو 90 ارکان پر مشتمل اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

وزیر اعظم اور BJP کے اعلیٰ رہنما آج ریاست میں پارٹی کی چناؤ مہم کا آغاز کریں گے۔ اُن کا آج تیسرے پہر کروکشیتر کے Theme Park میں چناؤ جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

کانگریس اور دوسری علاقائی پارٹیاں بھی ووٹروں کو لبھانے میں لگی ہوئی ہیں۔

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی چناؤ کیلئے ووٹوں کی گنتی اگلے مہینے کی 8 تاریخ کو کی جائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں