وزیر اعظم اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج ملک میں ایک ایسی حکومت ہے جو اپنی سرحدوں کی ایک انچ زمین پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ سرکاری پالیسیاں مسلح افواج کے عزائم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جناب مودی گجرات کے کچھ میں Creek ایریا میں Lakki Nala کے مقام پر BSF، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے مسلح افواج کی بہادری اور عزم کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ فوجیوں نے چیلنج سے بھری ہر صورتحال میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار ملک کے تحفظ کیلئے انتہائی دشوار گزار مقامات پر بھی مضبوطی کے ساتھ جمے رہے۔2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے مختلف مقامات پر تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی مناتے رہے ہیں۔
Site Admin | October 31, 2024 9:54 PM