August 25, 2024 10:14 AM

printer

وزیر اعظم آج مہاراشٹر کے جَل گاؤں میں 11 لاکھ لکھپتی دیدیزکے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں جَل گاؤں اور راجستھان میں جودھپور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی صبح جَل گاؤں جائیں گے، جہاں وہ Lakhpati Didis سمیلن میں شرکت کریں گے۔ وہ 11 لاکھ نئی Lakhpati Didis کو سرٹیفکیٹس دیں گے اور اُن کی عزت افزائی کریں گے، جو حال ہی میں NDA حکومت کی تیسری مدت کے دوران Lakhpati بنی ہیں۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

جَل گاؤں میں نئی Lakhpati Didis کو سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے علاوہ وزیر اعظم اُن سے بات چیت بھی کریں گے، جو سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کما رہی ہیں۔ اِن Lakhpati Didis نے، جن کی تعداد اِس وقت ملک میں ایک کروڑ ہے، نہ صرف اپنے کنبوں کو غربت سے باہر نکالا ہے، بلکہ باقی معاشرے کیلئے وہ ایک رول ماڈل بھی بن گئی ہیں۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم 2 ہزار 500 کروڑ روپے کا کمیونٹی سرمایہ کاری فنڈ بھی جاری کریں گے، جس سے 4 لاکھ 3 ہزار اپنی مدد آپ گروپوں کے تقریباً 48 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم 5 ہزار کروڑ روپے کا ایک بینک قرض بھی جاری کریں گے، جو 2 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کے 25 لاکھ 8 ہزار ممبروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

شام میں وزیر اعظم جودھپور پہنچیں گے۔ وہ راجستھان ہائی کورٹ کی پلیٹینیم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب مودی راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا افتتاح بھی کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں