August 31, 2024 10:34 AM

printer

وزیر اعظم آج صبح نئی دلّی میں ضلع عدلیہ کی ایک دو روزہ قومی کانفرنس کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلّی میں، بھارت منڈپم میں، ضلع عدلیہ کی، ایک دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اِس موقع پر سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ  اور ایک سکہ جاری کریں گے۔ اِس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام سپریم کورٹ نے کیا ہے، جس میں ضلع عدلیہ کے معاملات پر 5 اجلاس منعقد ہوں گے۔ اِن میں بنیادی ڈھانچہ، سب کی شمولیت والے عدالتی کمرے، عدلیہ کی سکیورٹی، مقدمات کا بندوبست اور تربیت شامل ہے۔

بھارت کے چیف جسٹس، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر اور اٹارنی جنرل بھی افتتاح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں