وزیر اعظم نریندر مودی آج راجیہ سبھا میں صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیں گے۔
کل لوک سبھا میں صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی سرکار کیلئے لگاتار تیسری مدت کیلئے عوام کی رائے رفتار اور تسلسل کیلئے ہے۔ جناب مودی نے عہد کیا کہ اُن کی سرکار اگلے پانچ سال میں تین گنا رفتار کے ساتھ کام کرے گی تاکہ بھارت کو ترقی کی نئی بلندی پر لے جایا جاسکے اور 2047 تک وکست بھارت کی امنگ کو پورا کیا جاسکے۔
جناب مودی نے کہا کہ سرکار پیپر لیک کے واقعات کو روکنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ جو لوگ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
لوک سبھا میں یہ بحث دو دن سے زیادہ جاری رہی۔ اپوزیشن نے NEET اور دیگر امتحانات میں پیپر لیک ہونے کے الزامات کے معاملے پر سرکار سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
بعد میں صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک منظور کرنے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ عرصے کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اس طرح لوک سبھا کا اجلاس ایک دن پہلے ہی ختم ہوگیا۔ اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ایوانِ زیریں میں 103 فیصد کام کاج ریکارڈ کیا گیا۔x