ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 9:23 PM

printer

وزیر اعظم ، 22 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی روس اور آسٹریا کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج شام ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے اعزاز میں ، انہیں ماسکو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال روس کے اوّل نائب وزیر اعظم Denis Manturov نے کیا۔ کل بھارت اور روس کے درمیان 22 ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پتن ، دفاع ، تجارتی روابط ، سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات ، توانائی کے تعاون ، تعلیم ، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلوں سمیت بڑے پیمانے پر باہمی معاملات کا جائزی لیں گے۔ وہ باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی حالات سے متعلق نظریات کی شراکت بھی کریں گے۔
روسی صدر آج شام وزیر اعظم کیلئے ایک نجی عشائیے کی میزبانی کریں گے۔ وزیر اعظم کل روس میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ، وزیر اعظم ، آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر کل ہی آسٹریا کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں