وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ اُن کے گذشتہ سال دسمبر میں ہوئے امریکی دورے کے بارے میں جان بوجھ کر غلط بیانی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب جے شنکر نے کہا کہ وہ امریکی وزیرِ خارجہ اور بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کیلئے امریکہ گئے تھے۔ اِس دوران انہوں نے بھارتی قونصلر جنرل کے اجتماع کی صدارت کی اور امریکی قومی سلامتی کے نامزد مشیر سے ملاقات کی۔ وزیرِ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ دورے کے کسی بھی مرحلے میں وزیر اعظم کو دعوت دینے سے متعلق تبادلہئ خیال نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہر کسی کے علم میں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اِس طرح کی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے اور بھارت کی نمائندگی خصوصی سفیروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جناب جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ جناب گاندھی کی غلط بیانی کے پیچھے سیاست کارفرما ہوسکتی ہے تاہم اِس سے بیرونی ممالک میں بھارت کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
Site Admin | February 3, 2025 9:25 PM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ اُن کے گذشتہ سال دسمبر میں ہوئے امریکی دورے کے بارے میں جان بوجھ کر غلط بیانی کررہے ہیں
