ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 3:10 PM

printer

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر آج سے آسٹریلیا اور سنگاپور کے چھ دن کے دورے پر رہیں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سے آسٹریلیا اور سنگاپور کے چھ دن کے دورے پر رہیں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر Brisbane جائیں گے اور آسٹریلیا میں بھارت کے چوتھے قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔ وہ کینبرا میں آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب Penny Wong کے ساتھ وزراء خارجہ فریم ورک کے پندرہویں مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

ڈاکٹر جے شنکر آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوسرے Raisina Down Under کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر خارجہ سنگاپور جائیں گے اور اِس مہینے کی 8 تاریخ کو آسیان اور بھارت کے دانشوروں کی آٹھویں گول میز میٹنگ سے خطاب کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں