وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی راجستھان کے اپنے دورے میں جے پور میں ”درخشاں راجستھان عالمی سربراہ کانفرنس“ کا افتتاح کریں گے اور خطاب کریں گے۔ دوپہر کو وزیر اعظم پانی پت میں ”بیمہ سَکھی یوجنا“ کا آغاز کریں گے۔ یہ اسکیم 18 سے لے کر 70 سال تک کی عمر کی، اُن خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تیار کی گئی ہے، جو میٹرک پاس کرچکی ہیں۔
اِس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کرنال میں مہارانا پرتاپ باغبانی یونیورسٹی کے بڑے کیمپس کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مذکورہ یونیورسٹی میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ مطالعات سے متعلق ایک باغبانی کالج ہوگا اور باغبانی سے متعلق 10 شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے پانچ اسکول بھی ہوں گے۔ x