ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 9:35 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی، اِس ماہ کی 29 تاریخ سے اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر ہوں گے، جہاں وہ بھوبنیشور میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی، اِس ماہ کی 29 تاریخ سے اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر ہوں گے، جہاں وہ بھوبنیشور میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اڈیشہ پہلی مرتبہ اس کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نیز CRPF، RAW، NSG، انٹلی جنس بیورو اور SPG کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ جناب مودی کے علاوہ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ DGPs کی اس کانفرنس میں داخلی سکیورٹی، سائبر جرائم، ماؤ نوازوں کے خطرے، Artificial انٹلی جنس Tools سے پیدا چیلنجز، ڈرونز سے تازہ ترین خطرات اور دہشت گردی کی روک تھام و دیگر اہم معاملات پر تبادلہئ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں