ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2024 2:44 PM

printer

وزیرصحت جے پی نڈا نے کہا ہے کہ بھارت میں، زچہ بچہ کے زندہ رہنے کے امکانات میں، عالمی اوسط رفتار کے مقابلے بہت زیادہ تیزی آئی ہے

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے زچہ بچہ کے زندہ رہنے کے امکانات میں، عالمی اوسط کے مقابلے کافی زیادہ تیزرفتاری سے بہتری کی ہے۔ جنیوا میں منعقدہ زچہ، نوزائیدہ بچہ اور بچوں کی صحت سے متعلق شراکت داری کے PMNCH بورڈ کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے خواتین، بچوں اور جواں سال بچوں کی جانب PMNCH کے دیرینہ عہد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جو شراکت داری اور اقدامات کیے گئے ہیں اُن سے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔PMNCH میں عالمی جنوب کی ضرورتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ بھارت نے عالمی جنوب اور عالمی شمال کے درمیان ایک توازن قائم کرنے کے لیے کئی سال کام کیا ہے، جس کی طویل عرصے سے ضرورت تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں