ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 31, 2024 3:07 PM

printer

وزیردفاع نے کہا ہے کہ بھارت اور چین ایل اے سی سے متصل بعض علاقوں میں اختلافات دور کرنے کی غرض سفارتی اور فوجی دونوں سطحوں پر بات چیت کررہے ہیں۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین حقیقی کنٹرول لائن پر بعض علاقوں میں اختلافات کو ختم کرنے کے لئے سفارتی اور فوجی دونوں سطحوں پر بات چیت کررہے ہیں۔ بات چیت کے نتیجے میں باہمی سلامتی کی بنیاد پر ایک وسیع اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بات آج آسام کے تیج پور میں 4 Corps  ہیڈکوارٹرس سے Twang میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے اور میجر Ralengnao Bob Khating شجاعت کے میوزیم کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرنے کے بعد کہی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ملک کی جامع ترقی تبھی ممکن ہے، جب شمال مشرقی خطہ ترقی کرے۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نہ صرف سیکورٹی فراہم کرتی ہیں، بلکہ وہ سرحدی علاقوں کے عوام کے اشتراک سے خطے میں ترقی کا ایک ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرق میں ترقی، امن اور سلامتی کو یقینی بنانے تئیں بھارت کا عہد مزید مستحکم ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں