August 24, 2024 3:23 PM

printer

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت صلاحیت سازی اور جدید ٹکنالوجی اور صنعتی شراکتداری کے لئے دفاع کے تمام شعبوں میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت صلاحیت سازی اور جدید ٹکنالوجی اور صنعتی شراکتداری کے لئے دفاع کے تمام شعبوں میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔کل واشنگٹن ڈی سی میں بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکتداری فورم کے ذریعہ منعقد کی گئی ایک گول میز میٹنگ میں امریکہ کی دفاعی صنعت کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے یہ بات کہی۔ جناب سنگھ نے اس بات پربھی زوردیا کہ بھارت امریکہ کی سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی میں تعاون کو خوش آمدید کہتا ہے اور بھارت میں ماہر انسانی وسائل کا بیس تیار ہے۔ بھارت میں ایف ڈی آئی اورتجارت کے لئے سازگار ماحول تیارہے اور بھارت میں بڑے پیمانے پر گھریلو مارکیٹ موجود ہے۔

گول میز میں امریکہ کی دفاعی اور ٹکنالوجی کمپنیوں کے بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ وزیردفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے بھی ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے تازہ سیاسی حالات اور علاقائی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعت میں جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملک جن صنعتوں میں مزید تعاون کرسکتے ہیں اس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں