وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید جنگی ہتھیاروں کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک تیزرفتار سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ ملک آج اُن ہتھیاروں کو برآمد کررہا ہے، جنہیں پہلے درآمد کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اِس حصولیابی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے اور اختراع کاروں کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔ x