August 24, 2024 10:57 AM

printer

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے امریکی ہم منصب لِلیوڈ آسٹن نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیردفاع  Lloyd Austin نے، کَل رات امریکی دفاعی ادارے Pentagon میں، ایک دوطرفہ میٹنگ کے دوران، دفاعی تعاون کی موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اِن میں مزید گہرائی لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون، صنعتی اشتراک، علاقائی سلامتی اور دیگر بین الاقوامی معاملات پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ جناب سنگھ، امریکہ کے چار روزہ دورے پر جمعرات کو واشنگٹن پہنچے تھے۔

اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران جناب سنگھ نے بھارت میں اُن میدانوں میں مل کر ترقی کرنے اور مصنوعات سازی کے مختلف موقعوں کو اجاگر کیا، جن کی نشاندہی، بھارت-امریکہ دفاعی صنعتی تعاون کے خاکے میں کی گئی ہے۔ اِس خاکے پر پچھلے سال عمل شروع کیاگیاتھا۔

دونوں وزیروں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان سازوسامان کی سپلائی کو یقینی بنانے کے بندوبست SOSA کی تکمیل پر خوشی کا اظہارکیا۔ SOSA پر واشنگٹن ڈی سی میں کل دستخط کئے گئے تھے جس کی رو سے، دونوں ملکوں کے دفاعی صنعتی ومعاشی نظام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ مل کر کام کریں اور سپلائی چین کی، حالات سے مطابقت رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ددنوں ملکوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان رابطہ افسران کی تعیناتی سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کئے جانے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔ اِس کے مطابق بھارت، پہلا رابطہ افسر امریکہ کے شہر فلوریڈا میں تعینات کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں