ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 2:37 PM

printer

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پیچیدہ بین الاقوامی معاملات کو حل کرنے کیلئے بات چیت کی حمایت کرتا ہے اور اُس پر عمل کرتا ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت نے مشکل بین الاقوامی امور کو حل کرنے کیلئے اس کی وکالت کی ہے اور ہمیشہ اس پر عمل کیا ہے۔ لاؤس کے Vientiane میں گیارہویں آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کھلی بات چیت اور پرامن گفت و شنید کا یہ عزم سرحدی تنازعات سے لے کر تجارتی معاہدوں تک وسیع پیمانے پر بین الاقوامی چیلنجوں کیلئے بھارت کے نقطہ نظر سے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماننا ہے کہ عالمی مسائل کے حقیقی اور طویل مدتی حل تبھی حاصل کئے جا سکتے ہیں، جب ممالک ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرتے ہوئے تعمیری انداز میں سرگرم عمل ہوں۔جناب سنگھ نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات اور درپیش بین الاقوامی چیلنجوں پر غور و خوض کیلئے لاؤس میں میٹنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاؤس نے طویل عرصے سے بدھ مت کے عدم تشدد اور امن کے اصولوں کو اپنا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت، بحرالکاہل میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے تناظر میں نیوی گیشن اور فضائی حدود کی آزادی، بلا روک ٹوک قانونی تجارت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے حق میں ہے۔ ضابطہ اخلاق پر جاری بات چیت کے بارے میں، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک ایسا ضابطہ دیکھنا چاہے گا، جو ان ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو متاثر نہ کرے، جو ان بات چیت میں فریق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ بین الاقوامی قانون کے ساتھ، بالخصوص Law of Sea 1982 کے اقوام متحدہ کے کنونشن سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں