August 24, 2024 10:54 AM

printer

وزیرداخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلعے میں، نکسلی کارروائیوں کی روک تھام کے سلسلے میں بہت سی میٹنگس کی صدارت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ میں نکسلی سرگرمیوں کی روک تھام پرکئی میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔

جناب شاہ چھتیس گڑھ کے تین روزہ دورے پر کَل رات رائے پور پہنچے ہیں۔ جناب شاہ کا آج صبح رائے پور ضلع کے چمپارن شہر میں مہاپربھو ولّبھ آچاریہ کے آشرم جانے کا پروگرام ہے۔

بعد میں وہ بین ریاستی رابطے پر چیف سکریٹریوں اور چھتیس گڑھ کے پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل (DGPs) اور پڑوسی ریاستوں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے چیف سکریٹریوں، چھتیس گڑھ کے پولیس کے ڈائریکٹرس جنرلس اور پڑوسی ریاستوں کے ساتھ آج رائے پور میں منعقد بین ریاستی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں سیکیورٹی اور فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ مختلف عملی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

جناب شاہ چھتیس گڑھ کے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی اور فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک میٹنگ کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ کَل رائے پور میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو کے ایک دفتر کا افتتاح کریں گے۔ جناب شاہ چھتیس گڑھ میں امدادِ باہمی سیکٹر کی توسیع کے سلسلے میں بھی ایک جائزہ میٹنگ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں