ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:57 AM

printer

وزیرداخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں، بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے

وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں، بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، اڈیشہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پانچ مرکزی وزراء بھی، جو بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں کی ترقی میں مدد دینے میں پیش پیش ہیں، میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

قومی سلامتی کے نائب مشیر اور مرکز، ریاستوں، نیز مرکزی مسلح پولیس فورسز کے سینئر افسران بھی اِس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ مرکزی حکومت، بائیں بازو کی انتہاپسندی کی لعنت کو، مارچ 2026 تک،    جڑ سے ختم کردینے کا عہد کیے ہوئے ہے۔ اُس نے بتایاکہ مرکز، بائیں بازو کی دہشت گردی سے متاثرہ ریاستوں کی سرکاروں کو، نکسل سرگرمیوں کے خلاف اُن کی لڑائی میں ہر ممکن مدد دے رہی ہے۔

وزارت نے بتایاکہ نریندر مودی حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے بائیں بازو کے تشدد میں 72 فیصد کمی آئی ہے جبکہ 2010 کے مقابلے 2023 میں، اموات میں بھی 86 فیصد کمی آئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہاکہ بائیں بازو کی انتہاپسندی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

حفاظتی دستوں نے 2024 میں ابھی تک، بائیں بازو کے انتہاپسند 202 کارندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ 723 کارندوں نے ہتھیار ڈالے اور 812 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ضلعوں کی تعداد میں بھی، 2024 میں کمی ہوئی ہے۔ اب اِن کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایاکہ حکومت نے کئی اقدام کیے ہیں، جس میں سڑک اور موبائل رابطوں میں اضافہ بھی شامل ہے تاکہ متاثرہ ریاستوں کے سب سے دور علاقوں تک، ترقیاتی اسکیمیں پہنچائی جاسکیں۔ اُس نے کہاکہ اِن متاثرہ علاقوں میں 14 ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کی جاچکی ہے اور تقریباً 6 ہزار موبائل ٹاور نصب کیے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں