ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 24, 2024 2:53 PM

printer

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ میں کچھ ریاستوں کے ساتھ بھید بھاؤ کئے جانے کے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیا ہے

مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ میں کچھ ریاستوں کے ساتھ بھید بھاؤ برتنے کے الزام کو ردّ کردیا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں Zero Hour  میں اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن جان بوجھ کر عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اُن ریاستوں کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا ہے، جہاں حزب اختلاف کی سرکاریں ہیں۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر بجٹ میں یہ ممکن نہیں ہوتا کہ ملک کی ہر ریاست کا نام لیا جائے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اگر بجٹ تقریر میں کسی مخصوص ریاست کا نام نہیں لیا گیا، تو اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مرکزی سرکار کے پروگرام اُن ریاستوں تک نہیں پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مطالبات زر اور کَل کے بجٹ کے درمیان مرکزی کابینہ نے مہاراشٹر اور مغربی بنگال کیلئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

اِس سے پہلے جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو حزب اختلاف کے رہنما ملکاارجن کھڑگے نے یہ معاملہ اُٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بقول اُن کے مرکزی بجٹ سرکار بچاؤ بجٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اِس کیخلاف احتجاج کرے گی۔ جناب ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر بجٹ میں توازن نہیں ہوگا، تو ترقی کیسے ہوگی۔ وزیر موصوف کے جواب کے بعد حزب اختلاف ایوان بالا سے واک آؤٹ کرگیا۔ اِسی معاملے پر لوک سبھا میں بھی حزب اختلاف نے واک آؤٹ کیا۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، سماجوادی پارٹی، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی اور دوسری پارٹیوں کے ممبر آندھراپردیش اور بہار کو چھوڑ کر دوسری ریاستوں کے ساتھ مبینہ بھید بھاؤ پر احتجاج کرنے لگے۔ اسپیکر نے ایوان میں حزب اختلاف کے رویہ پر اعتراض کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان میں سوالوں کے وقفے کے دوران منصوبہ بند طریقے پر رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ پارلیمانی اُمور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی حزب اختلاف کے اراکین کے طرز عمل پر سوال اُٹھایا۔

اپوزیشن آئی این ڈی آئی اے بلاک کے ارکان پارلیمنٹ نےپارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا

اپوزیشن آئی این ڈی آئی اے بلاک کے ارکان پارلیمنٹ نے آج مرکزی بجٹ میں اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں کو فنڈ مختص کرنے میں مبینہ طور پر بھید بھاؤ کئے جانے پر پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے سبھی ریاستوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما ملکاارجن کھڑگے نے مبینہ طور پر کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے اور وہ پارلیمنٹ کے باہر اور اندر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں