August 19, 2024 2:49 PM

printer

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن، نئی دلی میں ایک میٹنگ میں سرکاری ملکیت کے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہیں

 

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج نئی دلی میں، مختلف پیمانوں کے تناظر میں سرکاری ملکیت کے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں۔ مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی، سرکاری ملکیت کے بینکوں کے منیجنگ ڈائریکٹر صاحبان اور چیف ایگزیکیٹو افسر نیز دیگر اعلیٰ عہدیدار اس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔محترمہ سیتا رمن دیگر شرکاء کے ساتھ اس میٹنگ میں جمع کی گئی رقومات میں اضافے، قرضے اور جمع رقومات کے تناسب اور اثاثوں کی کوالٹی کا جائزہ لیں گی، جو بینکوں کے ٹھیک ڈھنگ سے کام کرنے کے اہم اشاریے ہیں۔ وزیر خزانہ، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم سوریہ گھر اور پی ایم وِشو کرما اسکیموں جیسے سرکاری اقدامات کے تحت سرکاری ملکیت کے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔مودی سرکار کی تیسری مدت کے دوران خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے اِس طرح کے بینکوں کی، محترمہ سیتا رمن کی یہ پہلی جائزہ میٹنگ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن شام کو دیہی علاقائی بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گیx

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں