GST کونسل کی 54 ویں میٹنگ آج نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن اس میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ GST کونسل کی پچھلی میٹنگ اس سال جون میں منعقد ہوئی تھی، جس میں کونسل نے تمام اسٹیل، لوہا اور المونیم سے تیار کردہ دودھ کے ڈبے پر 12 فیصد GST کی یکساں شرح عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔ کونسل نے یہ بھی سفارش کی تھی کہ بھارتی ریلویز کے ذریعے عام آدمی کو فراہم کی جانے والی خدمات پر کوئی GST نہیں لگے گا۔ ان خدمات میں پلیٹ فارم ٹکٹس کی فروخت، آرام کرنے کے کمرے، ویٹنگ روم اور بیٹری سے چلنے والی کار سروس شامل ہیں۔
Site Admin | September 9, 2024 9:29 AM