July 23, 2024 9:48 AM

printer

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن آج لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش کریں گی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج دن میں گیارہ بجے لوک سبھا میں 2024-25 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ یہ نریندر مودی حکومت کی تیسری مدت کا پہلا بجٹ ہوگا۔ بجٹ تیاری سے قبل کَل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 2023-24 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا گیا تھا، جس میں ملک کی معیشت کی مجموعی کارکردگی کا ایک خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لگاتار ساتویں مرتبہ مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ سے پہلے صلاح و مشورے کے دوران وزیر خزانہ نے ماہرین اور زرعی انجمنوں اور زراعت کے نمائندوں، اقتصادیات کے ماہرین، ٹریڈ یونینوں MSME تجارت اور خدمات کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے، توانائی اور شہری سیکٹر سمیت بہت سے فریقوں کے ساتھ میٹنگیں کی تھیں۔ صلاح و مشورے کے دوران محترمہ سیتارمن نے ماہرین اور نمائندوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ بجٹ تیار کرتے ہوئے ان کی تجاویز پر پوری طرح سے غور کریں گی۔

لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے بعد بجٹ کی ایک نقل راجیہ سبھا میں پیش کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں