ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 2:56 PM

printer

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مشکل وقت کے دوران بامعنی مدد فراہم کرکے بھارت کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پوری دنیا میں بھارت کے بڑھتے قد اور مشکل وقت میں مختلف گروپوں میں بٹی ہوئی دنیا کو راستہ دکھانے کی اُس کی منفرد صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔ اسپین میں غیر مقیم بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے منفرد خیال ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج بہت کم ایسے ملک ہیں، جو اس قابل ہیں کہ روس اور یوکرین یا اسرائیل اور ایران دونوں سے بات کرسکیں۔ وزیراعظم مودی، دونوں ملکوں سے بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح بہت کم ایسے ملک ہیں جو QUAD اور BRICS دونوں گروپ کے ممبر ہیں۔ یہ ایک بہت ہی منفرد بات ہے۔ اگر آپ آج کے عالمی منظر نامے پر نظر ڈالیں تو یہ آپ کو کئی گروپوں میں بٹے ہوا دکھائی دے گا۔

ایسے وقت میں بھارت ایسا ملک ہے جو پوری دنیا کو سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس نظریہ پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ بھارت اور اسپین کے تعلقات کے بارے میں پرامید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہت اہم سطح پر پہنچنے والے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں