ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:41 PM

printer

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ امید ہے کہ بنگلہ دیش اپنے مفاد میں اقدامات کرے گا، تاکہ اُس ملک میں اقلیتیں محفوظ رہیں

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ امید ہے کہ بنگلہ دیش اپنے مفاد میں اقدامات کرے گا، تاکہ اُس ملک میں اقلیتیں محفوظ رہیں۔ لوک سبھا میں آج ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر بہت سے حملے، ایک تشویش کا معاملہ ہے اور بھارت نے بنگلہ دیش حکام کی توجہ اِس تشویش کی طرف مبذول کرائی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ خارجہ سکریٹری نے حال ہی میں ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے پاس، بنگلہ دیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی ایک تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش میں نئی سرگرمیوں سے، باہمی فائدے اور مستحکم تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ انہوں بھارت میں جاپان کے سفیر Ono Keiichi کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی جامع اور عالمی شراکت داری پر تبادلہئ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت میں بیلا روس کے سفیر Mikhail Kasko کے ساتھ ملاقات کی اور بیلا روس کے ساتھ بھارت کی دو طرفہ مشغولیت کو وسعت دینے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب ڈاکٹر جے شنکر نے آرمینیا کے سفیر Vahagn Afyan سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طویل مدتی بھارت- آرمینیا تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے خیرسگالی کے طور پر برونائی کے ہائی کمشنر Alaihuddin Taha سے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں