وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج قزاقستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO سربراہ کانفرنس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ SCO کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 24 ویں میٹنگ میں وزیراعظم نریندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ سربراہ کانفرنس کے دوران دنیا کے لیڈران گزشتہ دو دہائیوں میں تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور کثیر رُخی تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ میٹنگ میں علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے اہم اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کی ترجیحات سکیور SCO کے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہیں۔ سکیور سے مراد سلامتی، معاشی تعاون، کنکٹی وٹی اتحاد، اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سلامتی کیلئے احترام اور ماحولیاتی تحفظ ہیں۔ بھارت نے SCO کی اپنی پہلی صدارت کے تحت، ورچوئل فارمیٹ میں پچھلے سال 4 جولائی کو SCO کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 23 ویں میٹنگ کی میزبانی کی تھی۔
کَل ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سربراہ کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گتریس اور قزاقستان، روس، بیلاروس، اُزبیکستان اور تاجکستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے آستانہ میں Pushkin پارک میں مہاتماگاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔×