July 18, 2024 3:08 PM

printer

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ماریشش میں بھارت کے پہلے بیرون ملک جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا اور بھارتی گرانٹ کی مدد سے Mediclinic پروجیکٹ کا آغاز بھی کیا

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کَل ماریشس میں بھارت کے پہلے بیرون ملک جَن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا۔    اِس موقعے پر ماریشس کے وزیراعظم Pravind Kumar Jugnauth بھی موجود تھے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ یہ اوشدھی کیندر اُس وعدے کی تکمیل ہے، جو وزیراعظم   نریندر مودی نے اِس سال کے اوائل میں کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت-ماریشس صحت ساجھیداری پروجیکٹ کے ذریعے کم لاگت والی بھارت میں بنائی گئی دوائیں فراہم کی جائیں گی تاکہ عوامی حفظان صحت اور تندرستی کو بڑھاوا مل سکے۔ اِس سے قبل ڈاکٹر جے شنکر نے بھارتی گرانٹ کی امداد کے ساتھ Mediclinic پروجیکٹ کا آغاز بھی کیا۔انہوں نے اِسے دونوں ملکوں کی دوستی کی نئی مثال سے تعبیر کیا۔ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اِس پہل سے Grand Bois علاقے میں 16 ہزار لوگوں کو ثانوی حفظان صحت کی سہولت فراہم ہوسکے گی۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں