September 9, 2024 9:32 AM

printer

وزیرخارجہ ایس جے شنکر آج ریاض میں بھارت-خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ریاض میں بھارت خلیجی تعاون کونسلGCC  وزراءِ خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اِس تاریخی میٹنگ کا مقصد بھارت اور خلیجی ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوطی دینا ہے۔

GCC وزراءِ خارجہ کی افتتاحی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف سیکٹروں میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ خلیجی ملکوں میں تقریباً 80 لاکھ 90 ہزار بھارت نژاد افراد ہیں جو بڑے کاروباری شراکت دار کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ سفارتی میٹنگ بھارت کی خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اپنے دورے کے دوران، توقع ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر GCC ممبر ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی   بات چیت کریں گے، تاکہ خطے میں بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہو۔

ڈاکٹر جے شنکر سعودی عرب کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن ریاض میں اہمیت کی حامل ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں