ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 23, 2024 10:29 PM

printer

وزیرا عظم نریندر مودی 27 اکتوبر کو آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیرا عظم نریندر مودی 27 اکتوبر کو آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 115 واں نشریہ ہوگا۔ اِس پروگرام کیلئے لوگ ٹول فری نمبر ایک آٹھ صفر صفر، ایک ایک، سات آٹھ صفر صفر، پر اپنی رائے اور تجاویز درج کرا سکتے ہیں۔ لوگ نریندر مودی ایپ یا MyGov کے اوپن فورم پر بھی آن لائن اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں۔ آئندہ نشریے کیلئے تجاویز، اِس ماہ کی 25 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔

یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے تمام نیٹ ورک، AIR نیوز ویب سائٹ اور newsonair ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ AIR نیوز، ڈی ڈی نیوز، پی ایم او اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلوں پر بھی اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

آکاشوانی، ہندی نشریے کے فوراً بعد مقامی زبانوں میں اس پروگرام کو نشر کرے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں