August 23, 2024 9:37 AM

printer

وزیراعظم یوکرین کے ایک دن کے دورے پر آج Kyiv پہنچ رہے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی یوکرین کے ایک دن کے دورے پر آج Kyiv پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کے ساتھ بالمشافہ اور وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے طور طریقے تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی   جائے گی۔ لڑائی سے متاثرہ یوکرین کے دورے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھارت کا یہ پختہ یقین ہے کہ کوئی بھی مسئلہ میدان جنگ پر حل نہیں کیا جاسکتا اور بھارت خطے میں امن واستحکام کی بحالی کی خاطر ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

جناب مودی نے کَل وارسا میں پولینڈ کے وزیراعظم Donald Tusk کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ بات کہی۔ مشترکہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی قانون کو سربلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور یہ بات دوہرائی کہ سبھی ملکوں کو کسی بھی دیگر ملک کی علاقائی سا لمیت اور اقتدار اعلیٰ یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے یا دھمکی دینے سے گریز کرناچاہیے۔ جناب مودی نے میڈیا سے کہاکہ یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری لڑائی ہم سبھی کیلئے گہری تشویش کا معاملہ ہے۔

وارسا کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی سخت سکیورٹی میں ایک ریل گاڑی کے ذریعے یوکرین کی راجدھانی Kiyv جارہے ہیں اور اُن کے اِس سفر میں تقریباً 10 گھنٹے لگیں گے۔

جناب مودی ماسکو کے دورے کے 6 ہفتے بعد یوکرین جارہے ہیں۔

1992 میں بھارت اور روس کے سفارتی رشتے قائم ہونے کے بعد سے کسی بھارتی وزیراعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جناب مودی اور جناب زیلینسکی باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ اِن میں معاشی اور کاروباری رابطے، زراعت، بنیادی ڈھانچہ، صحت، تعلیم، دواسازی، دفاع، کلچر اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔  جناب مودی کا یہ دورہ یوکرین میں جاری لڑائی کے پس منظر میں ہو رہا ہے اور بات چیت میں یہ معاملہ بھی زیر غور  آئے گا۔ بھارت نے کوئی حل نکالنے کیلئے لگاتار ڈپلومیسی اور مذاکرات کی وکالت کی ہے۔ جناب مودی کے یوکرین کے تاریخی دورے سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے یوکرین کے دورے سے لڑائی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اُن کے ترجمان نے یہ بات   اُس وقت کہی جب اُن سے وزیراعظم نریندر مودی کے یوکرین کے دورے پر رد عمل ظاہر کرنے کو کہا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ کئی سربراہانِ مملکت و حکومت خطے کا دورہ کرچکے ہیں اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اِن سبھی رہنماؤں کے دورے سے ہم لڑائی کے خاتمے کے قریب پہنچ جائیں گے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سا لمیت کے عین مطابق ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں