ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 2:41 PM

printer

وزیراعظم کی  ابوظبی کے ولی عہد کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت

وزیراعظم نریندرمودی نئی دلی میں ابوظبی کے ولی عہد شہزادے شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کررہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما بھارت اور یواے ای کے درمیان وسیع تر شعبوں میں باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان ابوظبی کے ولی عہد شہزادے کے حیثیت سے بھارت کے اپنے پہلے دورے پر کل شام نئی دلی پہنچے ہیں۔ وہ مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ بھی جائیں گے۔ اُن کا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ کل ابوظبی کے ولی عہد شہزادے کاروباری فورم میں شرکت کیلئے ممبئی جائیں گے جس میں دونوں ملکوں کے کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں