September 11, 2024 10:06 AM

printer

وزیراعظم پی ایم آواس یوجنا کی اگلی قسط اِس مہینے کی 15 تاریخ کو لاکھوں متعلقہ افراد کیلئے جاری کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 15 تاریخ کو جھارکھنڈ میں جمشیدپور میں پی ایم آواس یوجنا سے مستفید ہونے والے لاکھوں افراد کو دو ہزار 745 کروڑ روپے کی قسط جاری کریں گے۔ دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بتایاکہ سبھی متعلقہ افراد کو منظوری کے مراسلے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اِس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جبکہ لاکھوں لوگ ورچوئل وسیلے سے اِس میں شامل ہوں گے۔
مرکزی وزیر نے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے دیہی ترقیات کے وزیروں کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں انہوں نے مذکورہ پروگرام کی تیاری کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں