June 16, 2024 3:33 PM

printer

وزیراعظم نے Smritivan ارتھ کوئیک میموریل میوزیم کو یونیسکو Prix Versailles میوزیمس 2024 کیلئے عالمی انتخاب کئے جانے پرخوشی کا اظہار کیاہے

وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات کے شہر بھُج میں بنے Smritivan ارتھ کوئیک میموریل میوزیم کو یونیسکو Prix Versailles میوزیمس 2024 کیلئے عالمی انتخاب کئے جانے پرخوشی کا اظہار کیاہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ کَچھ میں Smritivan سال 2001 میں آئے خوفناک زلزلے میں ہوئے جانی نقصان کیلئے ایک خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم، انسانوں کے پختہ عزم کے ساتھ ساتھ جرأت مندی اور حوصلے کی بھی یاد دلاتا ہے۔
Prix Versailles کی جانب سے ”دنیا کی خوبصورت ترین حصولیابیوں“ کا اعتراف کئے جانے سے“ رہن سہن، کے ماحول کو خوبصورت اور بہتر بنانے میں ان افراد کا بنیادی کردار اجاگر ہوتا ہے، جنھیں غیر معمولی کارنامے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں