ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2024 10:31 AM

printer

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ نے، 8 تیز رفتار قومی راہداریوں کی منظوری دی ہے، جن سے ملک کی اقتصادی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ نے تیز رفتار رہداری کے، جن 8 قومی پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے، اُن سے ملک کی اقتصادی ترقی پر کئی گنا تعمیری اثر ہوگا اور اس سے روزگار کے موقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان پروجیکٹوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اس میں مستقبل پر مرکوز اور ایک مربوط بھارت کے تئیں حکومت کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کَل، تیز رفتار راہداری کے 8 اہم قومی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں کی کُل لمبائی 936 کلو میٹر ہے اور ان پر 50 ہزار 655 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ان پروجیکٹوں سے ملک بھر میں نقل وحمل میں بہتری،  بھیڑ بھاڑ میں کمی اور رابطوں میں اضافہ ہوگا۔ نئی دلّی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت کے 2047 کے خاکے کے مطابق ہیں۔

ان پروجیکٹوں کے تحت ایک 6 لین والی 88 کلو میٹر طویل آگرہ-گوالیار قومی تیز رفتار راہداری 4 ہزار 613 کروڑ روپے  کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اس میں ایک چار لین والی کھڑگپور- مورے گرام قومی تیز رفتار راہداری بھی شامل ہے۔ پروجیکٹ کے تحت 231 کلو میٹر طویل چار لین والی ایک تیز رفتار راہداری بھی تعمیر کی جائے گی۔ جس پر 10 ہزار 247کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں