وزیراعظم نریندر مودی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے اِس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے جناب ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
Pennsylvania میں ایک ریلی میں گولی باری کے واقعے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے۔ کَل رات کے اِس واقعے میں ایک حملہ آور اور ایک شخص مارے گئے۔ ریلی میں شامل ایک اور شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے Secret سروس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیزی کے ساتھ کارروائی کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔