وزیراعظم نریندرمودی نے لاکھوں اسمائیلی فرقے کے مسلمانوں کے امام پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ پرنس آغا خان ایک ایسے دوراندیش شخص تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمات اور روحانیت کیلئے وقف کردی تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ آغا خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعظم نے اُن کے خاندان کے افراد اور دنیا بھر میں لاکھوں معتقدین اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کا اظہار بھی کیا۔