August 31, 2024 2:51 PM

printer

وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کی شروعات کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ تین وندے بھارت ٹرینیں ہیں: میرٹھ سے لکھنؤ، مدورئی سے بنگلورو اور چنئی سے Nagercoil۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آج ملک کی ترقی کے سفر میں شمال سے جنوب تک ایک نئے باب کا اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینوں کی اِس توسیع سے ملک وکست بھارت کے ہدف کی جانب رفتہ رفتہ گامزن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تین نئی وندے بھارت ٹرینیں اہم اور تاریخی شہروں کو جوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مندروں کا شہر مدروئی، اب آئی ٹی City بنگلورو سے جڑ جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ وندے بھارت، جدید بھارتی ریلویز کا نیا چہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر روٹ پر وندے بھارت کی مانگ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ٹرینوں سے لوگوں کو اپنے کاروبار، روزگار اور خوابوں کو توسیع دینے کا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک بھر میں 102 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ریلوے اسٹیشنوں میں بھی یکسر تبدیلی کا مشاہدہ کررہا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے اسٹیشنوں میں بھی ہوائی اڈوں جیسی جدید سہولتیں مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن سہولتوں سے سفر مزید آسان ہوتا ہے اور ریل رابطے کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران ریلویز نے اپنی سخت محنت سے دہائیوں کے مسائل کو حل کرنے کی امید جگا دی ہے۔ تاہم اِس سمت میں ابھی بھی ہمیں ایک طویل راستہ طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اُس وقت تک نہیں رکے گی، جب تک کہ بھارتی ریلویز غریب سے لے کر متوسط طبقے کے لوگوں تک، ہر ایک کیلئے آرام دہ سفر کی گارنٹی نہ دے۔

وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ گھریلو بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے غریبوں کو با اختیار بنانے اور غربت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی وکسِت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے نہایت اہم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں سرکار نے تمل ناڈو کے ریلوے بجٹ کیلئے چھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص کئے ہیں، جو کہ 2014 میں مختص کی گئی رقم سے سات گنا زیادہ ہے۔

میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے ویژن کو حقیقت بناتے ہوئے، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں اِن تینوں روٹوں پر، ریل کنکیٹی ویٹی کو بہتر بنائیں گی۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں، تین ریاستوں اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک کے لوگوں کو عالمی معیار کی سفر کی سہولتیں فراہم کریں گی۔ انہیں رفتار کے ساتھ ساتھ آرام بھی فراہم کریں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں