September 23, 2024 9:52 AM

printer

وزیراعظم نے نیویارک میں کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ صباح الخالد الصباح سے بات چیت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے نیویارک میں کَل رات دیرگئے، کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ صباح الخالد الصباح سے دوطرفہ بات چیت کی۔ یہ بات چیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تاریخی نیز، عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو اور مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے رات دیر گئے امریکہ کی، ٹیکنالوجی سے متعلق سرکردہ شخصیتوں اور CEOs سے    بات چیت کی۔ یہ بات چیت گول میز کانفرنس میں کی گئی، جس کی میزبانی نیویارک میں Massachusetts انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی MIT اسکول آف انجینئرنگ نے کی۔ اپنی گفتگو میں وزیراعظم مودی نے بھارت کے ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں اشتراک و اختراع کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اِس کے بعد وزیراعظم نے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے دوطرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے سبھی میدانوں میں دیرینہ تعاون کو اور مضبوط بنانے اور بھارت-نیپال کثیر جہتی شراکت داری کو توسیع دینے کیلئے   باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کی۔

جناب مودی نے کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ الصباح سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت نتیجہ خیز رہی اور دوا سازی، خوراک کی ڈبہ بندی، ٹیکنالوجی اور توانائی جیسے شعبوں میں، بھارت -کویت تعلقات کو مزید تقویت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اِس کے بعد وزیراعظم مودی نے، فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔ انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین کے عوام کے تئیں بھارت کی لگاتار مدد کا ایک بار پھر یقین دلایا۔

جناب مودی نے Holtec انٹرنیشنل کے ڈاکٹر کرشنا سنگھ سے ملاقات کی اور بھارت میں اُس کی مینوفیکچرنگ کو توسیع دینے کے Holtec کے منصوبے، نیز ایٹمی توانائی میں تعاون میں اضافہ کرنے کے امکانات پر بات چیت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں