ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 25, 2024 2:54 PM

printer

وزیراعظم نے ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے 10 سال مکمل ہونے پر اِس کی ستائش کی

وزیراعظم نریندر مودی نے میک اِن انڈیا پہل کے دس سال مکمل ہونے کو سراہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ میک اِن انڈیا سے ملک کو ایک مینوفیکچرنگ اور جدت طرازی کے پاور ہاؤس میں بدلنے کے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے تمام ممکن ذرائع سے میک اِن انڈیا کی حوصلہ افزائی کے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ کس طرح مختلف شعبوں میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور صلاحیت سازی کی گئی ہے، جس سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انھوں نے اُن تمام لوگوں کو سراہا جو اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے گذشتہ ایک دہائی سے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اصلاحات میں بھارت کے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم ایک ساتھ مل کر آتم نربھر اور وکست بھارت کی تعمیر کریں گے۔

حکومت کی اہم پہل میک اِن انڈیا کے آج دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس مدت کے دوران حکومت نے کئی اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنایا، جس سے بھارت کی مینوفیکچرنگ کی صورتحال میں انقلابی تبدیلی آئی اور ہماری اقتصادی ترقی مستحکم ہوئی۔ اس پہل کے آغاز کے بعد سے بھارت موبائل بنانے والا دنیا میں دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، جس کی وجہ سے موبائل فون کی درآمدات میں 85 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ دہائی میں بھارت نے ہر گھنٹے ایک اسٹارٹ اپ شروع کیا، جس سے تقریباً 15 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ میک اِن انڈیا پہل سے بھارت، کووڈ ویکسین کی تیاری میں دنیا میں پہلے مقام پر پہنچ گیا اور دنیا کی پچاس فیصد ویکسین بھارت نے سپلائی کی۔ بھارت نے ملک میں ہی تیار کردہ وندے بھارت ٹرین چلائی جو جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور مسافر آرام دہ سفر کا لطف لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت UPI کی کامیابی کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے معاملے میں دوسرے ملکوں سے بہت آگے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں