ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 30, 2024 2:31 PM

printer

وزیراعظم نے مہلوکین کے قریبی رشتہ داروں کو دو دو لاکھ روپے کی امداد دئے جانے کا اعلان کیا

وزیراعظم نریندرمودی نے وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں مہلوکین کے قریبی رشتہ داروں کو وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کیرالہ کے وزیراعلی پنرئی وجین سے بھی بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے فی الحال بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے اُن کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اس واقعے میں اپنی جان گنوائی ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرجمہوریہ نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور امدادی کارروائیوں کی کامیابی کی دعا کی۔ نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے بھی زخمی افراد کی جلد صحتیابی دعا کی ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائناڈ کے مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں مہلوکین کے کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امت شاہ نے کہاکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم تلاشی اور بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر انجام دے رہی ہے۔ اس واقعے میں جان گنوانے والوں کیلئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہر کسی حفاظت اور بہبود کی دعا کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں